آزاد کشمیر پر حملہ کرنا اعلان جنگ ہوگا،پاکستانی عوام بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کردیں گے،شیخ رشید نے مودی کو انتباہ کردیا

25  اگست‬‮  2019

مظفر آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بھارتی قیادت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے،بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے، پاکستانی عوام خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کردیں گے۔

مودی کی وجہ سے پاکستان میں ہم سب ایک ہوگئے ہیں، جو کشمیر کا غدار ہوگا وہ مودی کا یار ہوگا،پاکستان کو اندر سے توڑنا بھارت کا ایجنڈا ہے، بھارت کا آزاد کشمیر پر حملہ کرنا اعلان جنگ ہوگا۔مظفر آباد میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ لے کر گئے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے، پاکستانی عوام خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی وجہ سے پاکستان میں ہم سب ایک ہوگئے ہیں، جو کشمیر کا غدار ہوگا وہ مودی کا یار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے توڑنا بھارت کا ایجنڈا ہے، بھارت کا آزاد کشمیر پر حملہ کرنا اعلان جنگ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی تمام سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں آکر بھارت کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوا، بھارت آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرسکتا ہے، پاکستان پر حملہ ہوا خطے کا نقشہ بدل جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مذہب کی لڑائی لڑرہا ہے، یہ لڑائی پاکستان اور بھارت کی نہیں بلکہ برصغیر کی لڑائی ہوگی، قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا ہے، پاکستان کا میزائل نظام دفاع وطن کیلئے استعمال ہو گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں سیاسی ،سفارتی اور معاشی محاذپر ایک ہو کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی دفعہ جرات کے ساتھ مودی کو فاشسٹ اور ہٹلر کہا۔قبل ازیں وزیر ریلوے نے صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صدر آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑا جائے گا اور ساری دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہر سطح پر ساتھ دیں گے۔شیخ رشید نے توقع ظاہر کی کہ جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب اہم ہوگا جس میں وہ دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…