منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر میں 2 ہفتے سے جاری کرفیو پابندیوں میں نرمی کے باوجود خوف کی فضا برقرار ، اسکولز کھلنے کے باوجود بچے غیر حاضر رہے،والدین نے بڑی شرط رکھ دی

datetime 19  اگست‬‮  2019 |

سرینگر( آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں 2 ہفتے سے جاری کرفیو میں پابندیوں میں نرمی کے باوجود خوف کی فضا برقرار ہے اور اسکولز کھلنے کے باوجود بچے غیر حاضر رہے۔ بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو میں نرمی کے بعد سری نگر میں 190 پرائمری اسکولز کھل گئے۔

تاہم والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اسکول نہیں جائیں گے جب تک موبائل فون سروسز بحال نہیں ہوجاتیں اور وہ بچوں سے باآسانی رابطہ نہ کرسکیں۔سری نگر کے ضلع بٹامالو میں واقع اسکول کے 2 طلبا کے والد گلزار احمد نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی زندگی کو خطرے میں کیسے ڈال سکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں بھارتی فوجیوں نے بچوں کو گرفتار کیا ہے اور کئی بچے جھڑپوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔گلزار احمد نے کہا کہ ہمارے بچے اپنے گھروں میں محفوظ ہیں، اگر وہ اسکول جائیں گے تو ان کی حفاظت کی ضمانت کون دے سکتا ہے؟۔اس حوالے بھارتی حکام سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہوسکا تاہم ماضی میں بھارتی حکومت گرفتاریوں کی رپورٹس مسترد کرچکی ہے۔غیر ملکی صحافیوں نے سری نگر کے 2 درجن اسکولوں کا دورہ کیا، کچھ اسکولوں میں مختصر عملہ موجود تھا جبکہ کلاس رومز ویران تھے ۔دیگر اسکولوں کے دروازوں پر تالے لگے ہوئے تھے۔پریزینٹیشن کنونٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے عہدیدار نے بتایا کہ اسکول میں کل طلبا کی تعداد ایک ہزار ہے اور آج صرف ایک طالبعلم حاضر تھا جو بعدازاں گھر واپس چلا گیا۔سری نگر میں سخت سیکیورٹی کے علاقے میں واقع برن ہال اسکول میں چند اساتذہ موجود اور تمام طلبا غیرحاضر تھے۔

ایک ٹیچر نے کہا کہ اس غیر مستحکم صورتحال میں طلبا کیسے اسکول آسکتے ہیں؟ حکومت ان چھوٹے بچوں کو توپوں کا نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال بہتر ہونے تک اسکول بند رہنے چاہیئں۔خیال رہے کہ 17 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے کچھ مقامات میں کرفیو میں نرمی کے بعد سے 24 گھنٹے سے 5 اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد گزشتہ روز سری نگر کے مختلف علاقوں میں نقل و حرکت پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…