بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ،سوشل میڈیا پوسٹس جاری کرنے پر 2 نوجوان گرفتار

  ہفتہ‬‮ 17 اگست‬‮ 2019  |  10:53

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ، 2 نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس جاری کرنے کے معاملے پر گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس اہلکاروں نے راجوڑی میںدو نوجوانوں عتیق چودھری اور فاروق چودھری کو فیس بک پوسٹس جاری کرنے پر گرفتار کر لیا ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس یوگال منہاس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دونوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے



موضوعات:

loading...