بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ نظر بند

datetime 5  اگست‬‮  2019 |

سری نگر(آن لائن)بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں کرفیو کے طرز پر نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو نظر بند کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں نظر بند کردیا گیا ہے اور اسی طرح کا طرز عمل دیگر رہنماؤں کے ساتھ بھی جاری ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ مجھے رات کے دوسرے پہر سے گھر پر نظر بند کردیا گیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘دیگر رہنماؤں کو بھی نظر بند کرنے کا عمل جاری ہے، حقیقت کے بارے میں معلوم نہیں لیکن اگر ایسا ہے تو پھر ملاقات ہوگی، اللہ ہماری حفاظت کرے’۔بعدازاں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ‘برائے مہربانی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں اور اطمینان رکھیں’۔عمر عبداللہ کے ٹوئٹ کے چند لمحات کے بعد ہی جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اطلاعات ہیں کہ انٹرنیٹ سروس سمیت موبائل سروس کو معطل کیا جارہا ہے کرفیو کے احکامات بھی جاری ہورہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘خدا جانتا ہے کہ اگلہ دن کیسا ہوگا، یہ ایک طویل رات ثابت ہورہی ہے’۔محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ‘کتنی عجیب بات ہے کہ ہم جیسے منتخب نمائندے، جو امن کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، گھر پر نظر بند کردیے گے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی آواز بند کی جارہی ہے’۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘یہ وہی جموں و کشمیر ہے جس نے جمہوری سیکولر بھارت کا انتخاب کیا لیکن آج ناقابل فہم حد تک ظلم و ستم برداشت کررہا ہے، جاگو بھارت’۔دوسری جانب ایک بھارتی صحافی نے ٹوئٹ کیا کہ یہ مسئلہ نہیں کہ جموں وکشمیر سے متعلق کیا فیصلہ ہوگا لیکن منتخب نمائندوں کو ان کے گھر پر نظر بند کرنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 لگا دی گئی، جس کے تحت ریلی اور اجلاس پر پابندی ہوگی لیکن انہیں اعتماد میں کیوں نہیں لیا جاتا’۔کشمیری صحافی غلام جیلانی نے نئی دہلی سے اپیل کی کہ اگر آپ میں تھوڑی بھی اخلاقیات ہے تو برائے مہربانی کشمیر میں پاگل پن کا مظاہرہ بند کریں۔خیال رہے کہ ایک روز قبل دی ہندو میں رپورٹ شائع ہوئی تھی کہ بھارت کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری شہری علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے اور تمام تھانوں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…