عمران خان پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبائی محکموں کی کارکردگی پرمایوس ، شکایات کے حل میں کون سا صوبہ سب سے پیچھے ہے؟ رپورٹ جاری

27  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کو پاکستان سٹیزن پورٹل پرصوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی، جس کے مطابق وفاقی وزارتوں اوراداروں نے تین لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد شکایات حل کیں، وفاقی اداروں کی جانب سے نواسی فیصد شکایات حل کی گئیں۔شہریوں کی شکایات حل کے حوالے سے سندھ حکومت سب سے پیچھے ہے، سندھ کی صوبائی محکمے اب تک صرف تیس فیصد شکایات حل کرسکے۔رپورٹ میں کہا گیا پاکستان بھر میں زیرالتوا شکایات کی تعداد سینتیس ہزار پانچ سوچوہترہے،

جس میں سے بتیس ہزار زیرالتوا شکایات صرف حکومت سندھ کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت سندھ کی جانب سے عدم تعاون کا نقصان شہریوں کو ہو رہا ہے۔وزیراعظم نے سندھ کے چیف سیکرٹری کوخط لکھنے کی ہدایت کردی اور کہا وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 90 فیصد شکایات پر عملدرآمد ہوا، کے پی حکومت نے86 اورپنجاب نے 85 فیصد شکایات حل کیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان حکومت نے 74 فیصد شکایات حل کیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…