امریکہ افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنے کیلئے تیار ،پاکستان سے متعلق بھی حیران کن اعلان کردیا

26  جون‬‮  2019

کابل(سی پی پی ) امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اور خطے میں استحکام کے حوالے سے پاکستان کا نہایت اہم کردار ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس ضمن میں پیشرفت ہوئی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی جانب سے مزید عملی اقدامات اور تعاون سمیت کسی بھی قسم کے معاہدے پر عمل درآمد کے خواہاں ہیں۔

افغانستان کے نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق اچانک دورہ افغانستان میں وہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔امریکہ کے سیکریٹری خارجہ تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کیے ہیں۔مائک پومپیو نے واضح کیا کہ امریکہ، افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کو تیار ہے، اس کے متعلق طالبان کو بھی بتا دیا ہے لیکن فی الحال کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے ہیں۔امریکہ کے سیکرٹری خارجہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ افغانستان میں قیام امن کا معاہدہ یکم ستمبر تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سمت میں مثبت پیش رفت کررہے ہیں کہ صدارتی انتخابات سے قبل امن معاہدہ طے پا جائے۔ انہوں نے قیام امن کے معاہدے کو اپنا مقصد بھی قرار دیا۔افغانستان میں طے شدہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر2019 کو صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے جو کچھ عرصہ قبل ملتوی کردیے گئے تھے۔ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں مائک پومپیو نے کہا کہ دورہ افغانستان میں انہوں نے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اہم رہنمائوں سے ملاقات کی ہے جس میں ہونے والے مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…