منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امن سب کے مفاد میں ،دوستی کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، آرمی چیف نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے دشمنوں کو خبر دار کردیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (اے این این)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن ہی سب کے مفاد میں ہے، دوستی کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جنگوں سے تباہی اور نقصان ہوتاہے، مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحدراستہ ہیں، نئی نسل کو آگے بڑھنا اور پھلنا پھولناہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے جنگوں کی ہیئت تبدیل کر دی۔

جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنیوالی قوموں کی جنگی صلاحیتیں بہتر ہوگئیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود امن بہت بھاری قیمت چکا کر حاصل کیا گیاہے، ہماری مسلح افواج،لا انفورسمنٹ ایجنسیزنے امن و امان کی بحالی کے لئے بہت بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں اور اپنے خون سے قیمت چکائی ہے، جنگیں عوام کیلئے موت، تباہی اور مصائب لاتی ہیں،نقصان ہوتا ہے ، تمام مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں،ہم نے مشرقی و مغربی سرحدوں پر بہت سے تنازعات دیکھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ابھی باقی ہے، افغانستان میں مستقل امن کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن سب کے مفاد میں ہے، وقت آگیا ہے بھوک، بیماری اور جہالت کیخلاف لڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن پر یقین رکھتا ہے ۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ نیول اکیڈمی کراچی میں 110 ویں مڈشپ مین اور 19 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…