ریمنڈ ڈیوس، شکیل آفریدی یا کوئی اور۔۔۔۔ امریکہ عافیہ صدیقی کو کس شخص کے بدلے رہا کرنے پر تیار تھا؟ فوزیہ صدیقی کا انکشاف

8  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ ان کی بہن کو رہا کرنے کے لیے تیار تھا مگر ماضی کی حکومت نے پیشکش قبول نہیں کی، فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ امریکی عافیہ صدیقی کو ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئر برگ ڈیل کے بدلے پاکستان کے حوالے کرنے کو تیار تھا، انہوں نے یہ پیشکش پاکستانی حکومت کو کی لیکن اس وقت کی حکومت نے ان سے کچھ اور ہی ڈیل کر لی، انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو صدر اوباما کی جانب سے

صدارتی معافی کے آپشن کے وقت بھی پاکستان نے سستی کا مظاہرہ کیا لیکن مجھے اب سو فیصد یقین ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد پاکستان آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2003ء سے عمران خان ان کے ساتھ ہیں، فوزیہ صدیقی نے کہا کہ جب دوسرے خوف زدہ تھے اس وقت بھی آمرانہ دور میں عمران خان عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے رہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام سفارتی ذرائع کے ذریعے پیغام بھجوایا گیا ہے، اس کے علاوہ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کو تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ عمران کی حکومت میں ہی رہا کرنے پر تیار ہے، رہائی کے حوالے سے قانونی تقاضے دیکھے جا رہے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کیے بغیر بھی وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے پر تیار ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے کوئی خاص شرائط نہیں رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے متحرک ہو چکی ہے اس پر امریکہ کی جانب سے انتہائی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے حالیہ دورے کے موقع وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے میں

بنیادی انسانی حقوق کو ضرور مدنظر رکھے اس کے علاوہ انہوں نے امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ امریکہ کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔یاد رہے کہ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پاکستانی قونصلر جنرل کے ہاتھ وزیراعظم عمران خان کیلئے خصوصی پیغام بھیجا تھا جس میں انہوں نے عمران خان کو مسلم امہ کا خلیفہ دیکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے

انہیں اپنے اردگرد موجود منافقین سے خبردار رہنے کی تلقین کی۔وزارت برائے امور خارجہ کی جانب سے لکھا گیا یہ خط سوشل میڈیا پروائرل ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہوسٹن میں تعینات پاکستان کے قونصلر جنرل باقاعدگی سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کرتے ہیں۔ انہوں نے آخری ملاقات 9 اکتوبر کو کی جس دوران عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے خصوصی پیغام بھیجا،ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے

اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں رہا ہونا چاہتی ہوں، امریکہ میں میری قید غیر قانونی ہے کیونکہ مجھے اغوا کر کے امریکہ لایا گیا عمران خان نے ماضی میں بھی میری حمایت کی وہ ہمیشہ میرے ہیروز کی فہرست میں رہے ہیں اور انہیں مسلم امہ کا خلیفہ بنتا دیکھنے کی خواہش ہے۔ انہیں اپنے اردگرد موجود منافقین سے خبردار رہنا چاہئے۔ ماضی کی غلطیوں پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے تمام لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…