لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھاتے ہی جسٹس انوار الحق نے ایسا اعلان کردیا کہ وزیر اعلیٰ اور گورنر سمیت ہر کوئی حیران رہ گیا

  منگل‬‮ 23 اکتوبر‬‮ 2018  |  12:55

لاہور(سی پی پی)جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کاحلف اٹھالیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فاضل چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا اور کہا کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق نے لاہور ہائیکورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نومنتخب چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، لاہور ہائیکورٹ کے

جج صاحبان، صوبائی وزرا، پاکستان بار کونسل، لاہور بار ایسو سی ایشن کے عہدیداروں، سول و عسکری افسران سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پرریٹائر ہوگئے۔ جسٹس یاور علی کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹس ریفرنس میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں