عامرلیاقت کی نااہلی،’’جس میڈیا گروپ میں ملازمت کرتے رہے بعد میں اسی کے خلاف تحریک شروع کر دی‘‘چیف جسٹس ثاقب نثار نے دھماکہ خیز احکامات جاری کردیئے

10  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے نفرت انگیز زبان استعمال نہ کرنے کے عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر اینکر عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا جبکہ چیف جسٹس نے عامر لیاقت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو زبان پر اختیار نہیں پارلیمنٹ میں نہیں جانا چاہئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میڈیا گروپ کی جانب سے عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت عظمیٰ نے عامر لیاقت کو 6 مارچ 2017 کو حکم دیا کہ وہ کسی کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال نہ کریں، کسی کو حق نہیں کسی کو غدار یا کافر کہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں ڈرامہ نہیں چلے گا، یہاں عزت سے بات کرنا پڑے گی، جھوٹ بولنے پر ابھی آپ کو نوٹس کر رہا ہوں، جن لوگوں کو زبان پر اختیار نہیں پارلیمنٹ میں نہیں جانا چاہیے، پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے کس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں، ہم اس ملک میں امن چاہتے ہیں ٗجس میڈیا گروپ میں ملازمت کرتے رہے بعد میں اسی کے خلاف تحریک شروع کر دی۔بعد ازاں عدالت نے عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نفرت انگیز زبان استعمال نہ کرنے کے عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر اینکر عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا جبکہ چیف جسٹس نے عامر لیاقت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو زبان پر اختیار نہیں پارلیمنٹ میں نہیں جانا چاہئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میڈیا گروپ کی جانب سے عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…