شرافت سے چلو گے تو بہتر ہے، تم اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کراؤ،چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کی عقل ٹھکانے لگا دی

20  جون‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی ڈگری اسکینڈل کیس میں سفارشیں کرانے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایگزیکٹ اور نجی ٹی وی کے مالک شعیب شیخ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جعلی ڈگری اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران چیف جسٹس نے سفارشیں کرانے پر بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم کس کس سے سفارشیں کرا رہے ہو۔

میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، خبردار اگر سفارش کرائی، پتہ ہے تمہارے لیے کون کون سفارشیں کر رہا ہے، شرافت سے چلو گے تو بہتر ہے، تم اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کراؤجب کہ سن لو دم درود کام نہیں آئے گا۔چیف جسٹس نے نجی ٹی وی چینل کے وکیل شہاب سرکی سے استفسار کیا کہ کیا 10 کروڑ جمع کرائے جس پر شہاب سرکی نے کہا کہ ہم نے گھر کے دستاویزات جمع کرا دیے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں گھر کے دستاویزات نہیں، بنک اکاونٹ میں رقم چاہئیں، 10 کروڑ جمع کرا ؤپھر کیس سنیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ یہ تو کہتے تھے اربوں روپے ہیں، کہاں گیا پیسہ۔ وکیل نجی ٹی وی شہاب سرکی نے کہا کہ ہم رقم دینے کے لیے تیار ہیں، تین ہفتوں کی مہلت دی جائے، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ 2 ہفتوں میں رقم جمع کرائیں، اگر دو ہفتوں میں رقم جمع نہیں کرائی تو شعیب شیخ پر توہین عدالت کیس چلائیں گے، عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرائے گی جب کہ چیف جسٹس نے شعیب شیخ کو عدالتی حکم کے بغیر ملک چھوڑنے سے بھی روک دیا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…