خطے میں امن قائم کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بڑا اعلان کردیا

14  جون‬‮  2018

راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ناقابل تسخیر نظر آنے والے والے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے ،خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا اور آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،ہمیں فرائض کی ادائیگی کواپنے حقوق کے برابرترجیح دینا ہو گی،

ہر رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کا تعلق تمام پاکستانیوں سے ہے۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور قومی سلامتی اور جنگی تربیتی کورسز کرنے والے افسران سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے افسران کو کورس مکمل ہونے پر مبارک باد دی۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے کوشاں ہے، سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہر رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کا تعلق تمام پاکستانیوں سے ہے۔ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہواور ہمیں فرائض کی ادائیگی کو اپنے حقوق کے برابر ترجیح دینا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ناقابل تسخیر نظر آنے والے سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ناقابل تسخیر نظر آنے والے والے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے ،خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا اور آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،ہمیں فرائض کی ادائیگی کواپنے حقوق کے برابرترجیح دینا ہو گی، ہر رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کا تعلق تمام پاکستانیوں سے ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…