تحریک انصاف مخالفین کی وکٹیں گراتے گراتے چودھری برادران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئی ، اہم رہنما نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

11  مئی‬‮  2018

تحریک انصاف مخالفین کی وکٹیں گراتے گراتے چودھری برادران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئی ، اہم رہنما نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ سے

پاکستان تحریک انصاف کی رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی محترمہ نرگس علی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نرگس علی کا تعلق پشاور سے ہے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخواہ کے صدر محبوب اللہ جان اور خواتین ونگ کی صدر محترمہ فرخ خان بھی موجود تھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے محترمہ نرگس علی کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ نیک نیتی سے پاکستان اور عوام کی خدمت کی ہے، کر رہے ہیں اور انشاء4 اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے، ہم پاکستانیت کا جذبہ اور مسلم لیگ کا ذہن رکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کیا جائے اس مقصد کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخواہ میں پاکستان مسلم لیگ دن بدن فعال اور مضبوط ہو رہی ہے۔ محترمہ نرگس علی نے کہا کہ وہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ کی عوامی خدمات اور خلوص سے متاثر ہو کر اس میں شامل ہو رہی ہیں۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…