مہاتیر محمد بانوے سال کی عمر میں دنیا کے بزرگ ترین وزیراعظم بن گئے، قوم آپ کو بانوے سال کی عمر میں بھی دوبارہ الیکٹ کروائے گی،آپ کو پھر کوئی روک نہیں سکے گا، کیا چیئرمین نیب کو قوم سے معافی مانگ کر مستعفی ہو جانا چاہیے اور کیا حکومت جاتے جاتے نیب کا بوریا بستر گول کر جائے گی؟جاوید چودھری کا تجزیہ

10  مئی‬‮  2018

آج دو بڑے واقعات پیش آئے‘ پہلا واقعہ ملائیشیا میں پیش آیا اور دوسرا پاکستان میں‘ ہم پہلے ،پہلے واقعے کی طرف آتے ہیں‘ مہاتیر محمد بانوے سال کی عمر میں دنیا کے بزرگ ترین وزیراعظم بن چکے ہیں‘ یہ 1981ء سے 2003ء تک 22 سال ملائیشیا کے وزیراعظم رہے‘ انہوں نے ان 22 برسوں میں دنیا کے پسماندہ ترین ملک کو جدید ترین اور خوش حال ترین ملکوں کی قطار میں لا کھڑا کیا‘

یہ 2003ء میں 78سال کی عمر میں سیاست سے ریٹائر ہو گئے‘ نئے آنے والے وزراء اعظم ان کے سیٹ کردہ سٹینڈرڈ کو میچ نہ کر سکے‘ ملک میں (بحران) پیدا ہو گیا لہٰذا قوم نے انہیں بانوے سال کی عمر میں ایک بار پھر کرسی اقتدار پر بٹھا دیا۔ مہاتیر محمد میاں نواز شریف کیلئے ایک روشن مثال ہیں‘ آپ کو اگر یہ یقین ہے ، آپ کے ساتھ واقعی یہ کیا جا رہا ہے تو پھر آپ ہونے دیں‘ آپ سائیڈ پر ہو جائیں‘ لوگ آتے ہیں تو آنے دیں‘ لوگ وزیراعظم بنتے ہیں تو بننے دیں‘ قوم اگر آپ کو بھی مہاتیر محمد سمجھتی ہے تو پھر یہ آپ کو بانوے سال کی عمر میں بھی دوبارہ الیکٹ کروائے گی‘ آپ کو پھر کوئی روک نہیں سکے گا‘ لوگ آپ کو ضرور‘ ضرور واپس لائیں گے اور اگر یہ نہیں ہوتا تو پھر آپ یہ مان لیں آپ کو اپنے بارے میں غلط فہمی تھی‘ آپ ایک عارضی لیڈر تھے‘ آپ عارضی لیڈروں کی طرح آئے اور چلے گئے‘ دوسرا واقعہ میاں نواز شریف کی پریس کانفرنس تھی، چیئرمین نیب نے آج پشاور نیب میں خطاب کرتے ہوئے ان اعتراضات کا جواب دیا، کیا چیئرمین نیب کو قوم سے معافی مانگ کر مستعفی ہو جانا چاہیے اور کیا حکومت جاتے جاتے نیب کا بوریا بستر گول کر جائے گی‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ ہم پروگرام میں یہ نقطہ بھی ڈسکس کریں گے ،نوازشریف نے کہا یہ جو کر رہے ہیں‘ یہ بچ نہیں سکیں گے، کیا ہم ان خیالات کو دھمکی سمجھیں‘ اگر ہاں تو یہ دھمکی کس کو دی گئی‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…