عام انتخابات کے انعقاد کیلئے 25یا 26جولائی کی تاریخیں ،الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی وضاحت کردی،بڑا اعلان کردیا

9  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 یا 26 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ انتخابات 2018 کے انعقاد کے لیے کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انتخابات 2018 کے انعقاد سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے کسی تاریخ پر غور بھی نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ذرائع کے حوالے

سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخاب 2018 کے انعقاد کے لیے دو مجوزہ تاریخوں یعنی 25 یا 26 جولائی پر غور شروع کردیا ہے، جس میں سے ایک تاریخ کا حتمی فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ عام انتخابات کی تاریخ طے ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھیجی جاتی ہے، جن کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے۔گذشتہ روز ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اس وقت صدر مملکت کو بھجوائی جانے والی سمری پر کام کررہا ہے اور پولنگ کے لیے 25 یا 26 جولائی کی تاریخ زیر غور ہے۔یہ بھی بتایا گیا تھا کہ یہ سمری رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں منظوری کے لیے صدر مملکت کے پاس بھیج دی جائے گی اور سمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن مئی کے آخر یا جون کے پہلے ہفتے میں الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔موجودہ حکومت کی آئینی مدت جون کے مہینے میں ختم ہورہی ہے جس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرکے نگراں حکومت قائم کی جائے گی جو قانون کے مطابق 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کی پابند ہوتی ہے۔تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے عام انتخابات وقت پر کرانے پر اتفاق کیا ہے اور امید یہی کی جارہی ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…