وزیر اعظم اور آرمی چیف آج سعودی عرب جائینگے

12  جون‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی کم کروانے کے سلسلے میں وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو نگے ۔جیو نیوزکے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد وزیر اعظم نوازشریف آج ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے ۔ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی سعودی عرب جائیں گے ، وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی قطر بحران میں ثالثی کیلئے حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔اس سے پہلےلسعودی عرب اور قطر کے درمیان پیدا ہونے والی سنگین کشیدگی اور اختلافات اگلے 24سے48گھنٹوں میں حل ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ،امیر کویت شیخ جابر الصباح کی کوششیں رنگ لانا شروع ہو گئیں ،امیر قطر اور سعودی عرب کی اہم شخصیت کو لانے کے لئے کویت میں جہاز تیاراور اڈان بھرنے کی تیاریاں مکمل ،مذاکرات کا مقام کویت یا دبئی ہو سکتا ہے ،مصالحت میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا بھی اہم کردار ،پوری مسلم امہ میں پیدا ہونے والے اضطراب کے خاتمے کے لئے کسی بھی وقت بڑی خوشخبری آسکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امیر کویت الشیخ الصباح اور ترکی نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے لئے اپنی کوششیں بڑھا دی ہیں ، جبکہ اگلے24سے 48گھنٹوں میں ان دو اہم اسلامی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی دوریاں اور خلیج ختم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے ۔انتہائی اہم اور مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت خلیجی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کرانے کے لئے کویت میں جہاز تیار کھڑے ہیں.جو کسی بھی وقت امیر قطر الشیخ تمیم بن حما د الثانی اور سعودی عرب کی ایک اہم شخصیت کو مذاکرات کے لئے دبئی یا کویت لانے کے لئے تیار کھڑے ہیں

اور کسی بھی وقت اڑان بھر دیں گے ۔یاد رہے کہ تنازعہ خلیج کے حل کے لئے پہلے روز سے ہی88سالہ امیر کویت اشیخ الصباح میدان میں آ گئے تھے اور انہوں نے جدہ پہنچ کر سعودی عرب کی اہم شخصیات سے مصالحت کے لئے ملاقاتیں بھی کی تھیں ۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…