وزیر خزانہ کو سمن موصول،آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا امکان

3  جون‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی جے آئی ٹی سمن موصول ہو گیا آج (اتوار کو)جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا امکان ۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے جاری ہونے والا سمن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو موصول ہو چکا ہے اور مکان ہے کہ آج (اتوار کو ) اسحاق ڈار جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے ۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار کو حدیبیہ پیپرز ملز اور بیان حلفی پر جے آئی ٹی نے طلب کر رکھا ہے ۔

ادھرقطری شہزادہ شیخ حماد بن جاسم الثانی کو سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) آئندہ دو سے تین روز میں پیشی کیلئے طلب کرسکتی ہے جبکہ قطری شہزادے کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،شہزادے کا سٹاف بھی پیشگی طور پر لاہور پہنچ گیا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق قطری شہزادے کے ساتھ ان کا ترجمان اور وکیل جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے جب کہ شہزادے کا سٹاف لاہور میں پہنچ چکاہے ،  شہزادہ خصوصی طیار ے کے ذریعہ براہ راست اسلام آباد پہنچے گا۔ قطری شہزادے کو اسلام آباد میں شہزادے کا پروٹوکول دیا جائے گا اور وہ دارالحکومت کے سب سے بڑے ہوٹل میں تقریبا دو دن قیام کرینگے۔دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ۔وزیراعظم نے بھی ساتھیوں کو مطلع کردیا کہ طلبی پر وہ فوری طور پر جے آئی ٹی میں پیش ہونگے اور اپنا موقف دینگے ۔ نوازشریف کو بیٹے کی جانب سے قرض بھجوائی گئی ر قم کے ٹریل کے کاغذات بھی تیار کرلیے گئے ہیں جے آئی ٹی کو نواز شریف کی فیملی کی طرف سے مطلع کردیا جائے گا کہ قطری شہزادہ، مریم نواز شریف اور میاں نواز شریف کے بلانے پر پیش ہونے کیلئے میسر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…