عمران خان ناکام ۔۔ مارشل لگے گا یا نہیں ؟ سابق آرمی چیف نے دھماکے دار بیان دے دیا

30  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی کارکردگی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ٗ ملک میں اب فوج نہیں آئے گی ٗجو بھی تبدیلی آئے گی عدالت کے ذریعے ہی آئے گی۔ ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ جب سول حکومتیں ناکام ہوتی ہیں تو عوام فوج کی طرف دیکھتی ہے تاہم اب فوج حکومت میں نہیں آئے گی،اگر فوج آتی بھی ہے تو پھر تین ماہ کیلئے نہیں آنا چاہیے،پاکستان میں سی پیک کو اگر فوج لے کر بڑھ رہی ہے تو یہ کامیاب ہوگا۔انہوںنے کہاکہ جو بھی تبدیلی آئے گی عدالت کے ذریعے ہی آئے گی جب میں اقتدار میں آیا تھا تو موجودہ صورت حال سے بہت مختلف تھی ٗحالات بہت خراب تھے ٗملک کو چلانے کیلئے قرضے لینے پڑے،ہم نے آکر ملک کو سنبھالا آہستہ آہستہ حالات ٹھیک ہوگئے،عمران خان کے پاس شخصیت ہے کے پی کے میں حکومت ہے لیکن وہ اپنی کارکردگی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں،عمران خان کو چاہیے تھا کہ کچھ اچھا ڈیلیور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں ایک حقیقت ہے لیکن باہر نکلیں تو کچھ بھی نہیں بلکہ ایک گالی ہے۔نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے 2007ء میں پاکستان آنا تھا کشمیر،سرکریک اور سیاچن میں سے کسی ایک معاہدے پر دستخط کرنے تھے لیکن وہ نہ آئے اور بعد میں وہ وزیر اعظم بھی نہ رہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…