’’الیکشن کمیشن اچانک حرکت میں آگیا ‘‘ 336 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل ، وجہ ایسی کہ آپ بھی اس اقدام کی حمایت کریں گے

16  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے والے 336 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت 336 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کی ہے ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت معطل پارلیمنٹرینز کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے پر ہی رکنیت بحال ہو گی وسینیٹ کے 22اور قومی اسمبلی کے 66 ارکان کی رکنیت معطل ہوگئی،الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 137، سندھ اسمبلی کے 49، کے پی کے اسمبلی کے 49 اور بلوچستان اسمبلی کے 13 ارکان کی رکنیت بھی معطل ہوگئی والیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، حکومتی وزرائ￿ طارق فضل چوہدری، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر،پیر امیرالحسنات کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، مسلم لیگ ن کے طلال چوہدری، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی، سابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی، علی رضا عابدی، عارف علوی نے بھی اثاثہ جات کی تفصیل فراہم نہیں کی اور ان کی رکنیت بھی معطل ہو گئی ہے ، اس کے علاوہ سینیٹر سلیم ضیا، نہال ہاشمی، سعید غنی، بیرسٹر سیف، نسرین جلیل کی رکنیت بھی اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے تک معطل رہے گی ، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور صوبائی اسمبلیز کے ایک ہزار 174 میں سے 336 ارکان نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی،823 نے اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق قو می و صوبائی اسمبلیوں کی 15 نشستیں خالی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…