مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک خرید لیا

19  اپریل‬‮  2024

نئی دہلی (این این آئی)ایشیا کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک خرید لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے اسٹوک پارک لمیٹڈ کو 79 ملین ڈالرز میں خریدا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹوک پارک کو خریدنے کا معاہدہ ریلائنس انڈسٹریز کے برطانیہ میں قائم ایک یونٹ کے ساتھ ہوا ہے جو بکنگھم شائر میں ایک ہوٹل، کھیلوں اور کئی تفریحی سہولیات کا مالک ہے، ریلائنس کے اثاثوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

اگرچہ اسٹوک پارک کی 900 سال سے زیادہ پرانی تاریخ ہے لیکن اس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اسے 1908 تک نجی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔49 پرتعیش بیڈ رومز اور سوئٹس، گولف کورس، 13 ٹینس کورٹ اور 14 ایکڑ نجی باغات پر مبنی یہ پراپرٹی امیر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔اسٹوک پارک کو جیمز بانڈ کی دو فلموں، نیٹ فلکس سیریز بریجٹ جونسز ڈائری اور دی کران کی شوٹنگ کے لیے بھی استعمال کیا جا چکا ہے۔اس پراپرٹی کا رولنگ گالف کورس اس وقت سے بہت مشہور ہے جب جیمز بانڈ نے 1964 میں وہاں اورک گولڈ فنگر کے ساتھ ایک گیم کھیلی تھی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…