پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

رمضان میں بس6ماہ باقی، امارات میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کا اعلان

datetime 14  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)امارات فلکیاتی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک صرف چھ ماہ دور ہے، اور عید الفطر مقدس مہینے کے اختتام کے فورا بعد ہو رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان کے مطابق، فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک مارچ 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے اور عید 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر کے مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔ ایک ماہ تک چلنے والی اس مذہبی عبادت کا مقصد ہمدردی، روحانیت اور مساوات کو فروغ دینا ہے۔رمضان المبارک کے دوران متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے دیگر ممالک میں ملازمین اور طلبا کے لیے کام اور اسکول کے اوقات کار کم ہوجاتے ہیں۔فی الحال متحدہ عرب امارات کے رہائشی 2023 کی آخری عوامی تعطیل سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کے موقع پر دو دن کی چھٹی 2 اور 3 دسمبر کو ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…