منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران اپنے ایٹمی پروگرام کا معائنہ کرانے پر  رضا مند  

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران( آن لائن ) ایران اپنے ایٹمی پروگرام کا معائنہ کرانے پر مشروط طور پر رضامند ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنے والے ادارے کے سربراہ اور ایرانی حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے معائنے پر تیار ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ معاہدے کے تحت تین مہینے تک ایران کے ایٹمی پروگرام کی

جانچ پڑتال اور ایٹمی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاہم اس دوران ایران نے کچھ شرائط عائد کی ہیں جن میں ایٹمی اثاثوں کے معائنے کے دوران تصاویر لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔تہران سے واپسی کے بعد ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت سے ایسے اچھے نتائج نکلے ہیں جو موجودہ صورتحال کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں ایک عارضی تکنیکی باہمی معاہدہ طے پایا ہے جس کے ذریعے آئی اے ای اے تین ماہ تک ایران کے ایٹمی پروگرام اور اس کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ہم اس معاہدے کو جاری رکھیں گے اور تواتر سے اس کا جائزہ لیں گے، اس دوران معاہدے کو معطل کرنے یا توسیع دینے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب ایرانی ایٹمی انرجی آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ ایٹمی پروگرام کی مانیٹرنگ کے حوالے سے 2015 کے ایٹمی معاہدے کا اضافی پروٹوکول اور آئی اے ای اے کی رسائی مکمل طور پر معطل ہوگی۔ایران ایٹمی آرگنائزیشن کا کہنا ہیکہ ایٹمی پروگرام کا معائنہ کرنے والوں کو ایک خاص مقام سے آگے تک رسائی نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…