چین کرونا وائرس سے متعلق گمراہ کن افواہیں نہ پھیلائے،امریکہ نے انتباہ کردیا

17  مارچ‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کرونا وائرس کے بارے میں عجیب اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے خلاف چین کو انتباہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک چینی عہدیدار کے اس بیان پر اپنا ردعمل دیا جس میں چینی عہدیدار نے الرام عاید کیا تھا کہ

کرونا وائرس ایک سازش بھی ہو سکتی ہے۔ اس عہدیدار کا مبینہ سازش کا اشارہ امریکا کی طرف تھا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کی خارجہ پالیسی کے سربراہ یانگ جیچی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ یہ وقت گمراہ کن معلومات اور عجیب وغریب افواہیں پھیلانے کا نہیں بلکہ پوری دنیا کو تہہ وبالا کرنے والی مہلک وبا کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ ہمیں مل کر اس وباء کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔چینی عہدیدار کے متنازع بیان پر جمعہ کے روز واشنگٹن نے چینی سفیر کو طلب کیا اس پر سخت احتجاج کیا گیا اور چینی عہدیدار کے بیان کی وضاحت طلب کی گئی۔خیال رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لیجیئن نے سلسہ وار ٹویٹس میں کہا تھا کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کرونا وائرس غیر ملکی طاقتوں کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔چین کے بعد اٹلی اس وباء سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار جب کہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 536 ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…