مودی کے دورے سے قبل بنگلا دیش میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بنگلا دیشی وزیراعظم نے مودی کا دورہ منسوخ نہ کیا تو جس ائیرپورٹ پر طیارہ اترا،وہاں کیا کیا جائیگا؟مظاہرین نے سنگین دھمکی دیدی

7  مارچ‬‮  2020

ڈھاکہ (این این آئی)بھارتی وزیراعظم کے دورہ بنگلا دیش سے قبل پورے ملک میں مودی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ 27 فروری کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیکڑوں ہندو انتہا پسند بلوائیوں نے مسلم آبادی والے علاقے پر دھاوا بول کر مسلمانوں کے گھروں کو نذرآتش کیا تھا اور خواتین اور بچوں سمیت 45 کے قریب افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت کئی یورپی ممالک میں ہندو انتہاپسندوں کی غنڈہ گردی کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے جب کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اسے مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کی منظم سازش قرار دیا تھا۔بنگلا دیش میں بھی بھارت میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور اب چونکہ بھارتی وزیراعظم نے بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے تو ان مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور مظاہروں کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ان مظاہروں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا جس میں کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔یاد رہے نریندر مودی نے بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے 17 مارچ کو ڈھاکا پہنچنا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ اگر بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے نریندر مودی کا 17 مارچ کو ہونے والا دورہ منسوخ نہ کیا تو جس ائیرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم کا طیارہ اترے گا اسے گھیر لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…