مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جے کے ایل ایف دھرنا کے شرکاء کے مطالبات منظور،آج فائنل راونڈ ہو گا

15  اکتوبر‬‮  2019

جسکول/مظفر آباد (آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جکسول کے مقام پر گزشتہ دس روز سے دھرنا شرکاء کے لیے آج 16اکتوبر بدھ کا دن اہم ہے، شرکاء ھرنا کی کاوشیں رنگ لے آئیں،اقوام متحدہ اور پانچ بڑی طاقتوں P5 کے نمائندے آج (بدھ کو)مظفرآباد پہنچیں گے جہاں دھرنا قائدین سے مذاکرات متوقع ہیں،اس طرح جموں کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ UNO کے نمائندے جموں کشمیر کے عوام سے براہ راست موقف لیں گے،.یہ کشمیری قوم کی بہت بڑی فتح ھے کہ

کہ پہلی بار براہ راست عالمی دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ جموں کشمیر کے لوگ خود اپنے بل بوتے پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ نے 4 اکتوبر کو فریڈم مارچ کی شروعات کی تھی اور سیز فائر لائن کو روندنے کا عندیہ دیا تھا 6 اکتوبر کو جب قافلہ جسکول کے مقام پر پہنچا تو انتظامیہ نے کنٹینرزلگا کر قافلے کو جسکول کے مقام پر روک لیا گیا .جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے جسکول کے مقام پر دھرنا دیا جسے دس روز مکمل ہو ہیں، دھرنے کے ساتھ ساتھ تیسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاررہی۔موسم کی سختیوں کے باوجود شرکاء دھرناپرعزم ہیں اس موقع پر قائدین جے کے ایل ایف وشرکاء دھرنا نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اب آزادی سے نہیں روک سکتی،ہماری منزل سری نگر ہے،ہم چکوٹھی کے مقام سے خونی لکیر کوروند کر 73دنوں سے محسور اپنے بھائیوں کی مدد کو پہنچے گے جسکول کا دھرنا ہیڈکواررٹر پوری دنیا کا مرکز بن چکا ہے،عالمی ضمیر جھنجوڑنے اور اس منحوس خونی لکیر کے اس پار اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بیٹھے ہیں،شرکاء نے کہاکہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی قیادت/ قائدین کے فیصلہ کی روشنی میں تیسرے روز بھی جسکول ہیڈکوارٹر پربھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے جسکول دھرنا ہیدکوارٹر پر جاری ہے،تیسرے مرحلے میں بھوک ہڑتالی کیمپ کی قیادت پارٹی کے سینئر لیڈر ووائس چئیرمین حافظ انور سماوی کررہے ہیں،

ان کے ہمراہ آفتاب چاچا سابق سیکرٹری جنرل اے جے بی زون(میرپور)،توصیف جرال آرگنائزر جے کے جی بی زون (بھمبر)،جہانگیر مرزا ضلعی صدر (باغ)،سعد انصاری ضلعی صدر(میرپور)،انجینئر جلیل فرید سابق چئیرمین ایس ایل ایف (کھوئی رٹہ)،حبیب بابر (مظفرآباد)،نعمان صدیق عباس (عباسپور)،سردارزوہیب (تتہ پانی)،رضوان مرزا کھوئی رٹہ،اشفاق حسین جعفری (تتہ پانی)،سیف الدین (نیلم)،سرفراز سرفی(کوٹلی)،علی محمد شکیل،پٹن بارہ مولہ حال مقیم مظفرآباد،

غلام رسول خورشیدآباد حویلی،فاروق نائیک راولپنڈی اسلام آباد ڈویڑن جے کے ایل ایف،محمد ایوب بٹ،(بڈگام،حال مقیم مظفرآباد)،فردوس احمد(سری نگر حال مقیم مظفر آباد)،خادم جرال (کپواڑہ،حال مقیم مظفر آباد)،محمد عرفان (بڈگام،حال مقیم مظفر آباد)،شہباز خان(سدھنوتی)،عابد کھوئی رٹہ)،بشیر احمد سری نگر حال مقیم مظفر آباد،دانش شوکت (تتہ پانی)،نعمان نذیر نکیال،نبیل قادری (نکیال)،

راجا ارسلان(میرپور)،منیر ماگرے(باغ)،خضر حیات یواے ای دوبء اورجاتون رہنماء جے کیایل ایف طاہرہ توقیر کے نام شامل ہیں،جبکہ باغ سے تعلق رکھنے والے سردار محمد رفیق کی بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے،بھوک ہڑتال دھرنا قائدین کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ 72 روز سے بھوکے پیاسے ہیں جو ایک پنجر ے میں بند ہیں،ان سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں بیٹھے ہیں،ہماری منزل سری نگر ہے،اپنے لوگوں کی آواز بننے اور ان کی مدد کرنے کے لیے آئے ہیں،

ہماری پرامن جدوجہد ہے،عالمی ضمیر کو جھنجوڑتے جسکول کی دھرتی بول رہی ہے،اپنے مطالبات پر قائم ہیں،اقوام متحدہ کے اور پی فائیو ممبران ممالک کے ہمراہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں،انتظامیہ نے دس روز سے رخنے ڈال رکھے ہیں،مطالبات تسلیم نہ کیے گئے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال سمیت دیگر تجاویز پر غور کررہے ہیں،منحوس خونی لکیر کو نہیں مانتے،عوام تیار رہیں کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں،ایشیاء کا امن جموں کشمیر کے ساتھ جڑا ہے،

دنیا جموں کشمیر کی جانب توجہ دے،دوسری جانب انتظامیہ نے شرکاء دھرنا کو 5 اکتوبر کی شام جسکول کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روک دیا تھا جس کے بعد شرکاء ازادی مارچ نے وہیں دھرنا دے دیا جو آج گیارہویں روز جاری ہے،دھرنے کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتالی کیمپ کا بھی آغاز کیا گیا ہے،جو آج تیسرے روز بھی جاری رہے گا۔دریں اثناء باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے بہت ہی اہم ہیں جس میں یو این اور پی فائیوکے پانچ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر مطالبات پیش کئے جائیں گے اور بعد میں جسکول دھرنا ہیڈکوارٹر میں ذمہ داران کی موجودگی میں اعلان کیا جائے گا جبکہ ایس ایل ایف ودیگر جماعتوں کے مشاورت کے جسکول شرکاء دھرنا کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ازادکشمیر کیچھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی کیمپ لگائے ہیں جس میں شرکاء جسکول کے مقام پردس روز سے جاری شرکاء دھرنا کیطرف سے کی گئی ڈیمانڈزکو منظور کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…