جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

حکومت کی ناقص کارکردگی پر عالمی بینک نے 3 میگا پروگرام میں قرضہ منسوخ کرنے کا عندیہ دیدیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی پر دسمبر میں 3 میگا پروگرام پر قرضہ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی آئندہ قرض نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وفاق کو ایک مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے جس میں پنجاب کے 3 اہم منصوبوں کے لئے قرضہ منسوخ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔مراسلے میں وفاقی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں کروڑوں روپے مالیت کے منصوبوں پر مزید قرض دینے کا معاہدہ منسوخ کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ پنجاب حکومت نے پروجیکٹس میں عالمی بینک کو

مایوس کیا، پنجاب حکومت کو متعدد بار کارگردگی بہتر کرنے کے لیے کہا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔مراسلے میں عالمی بینک کی جانب سے فلڈ مینجمنٹ پروگرام کو ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جب کہ پی ڈی ایم اے اتھارٹی کی ناقص کارگردگی پر بھی تحفظات سامنے آئے ہیں۔ عالمی بینک نے استدعا کی ہے کہ وفاق پنجاب حکومت کو دیئے گئے قرض پر آڈٹ رپورٹ بھی بنوائے جس میں خصوصی طور خریداری کے معاملات کی جانچ پڑتال کی جائے۔دوسری جانب چیئرمین پی اینڈ ڈی نے عالمی بینک کے مراسلے پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…