امریکہ اور ایران کشیدگی میں اضافہ،چین بھی میدان میں کود پڑا، دوٹوک اعلان،امریکہ کو انتباہ کردیا

25  جون‬‮  2019

بیجنگ(آن لائن) چین نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد امریکہ ایران کشیدگی میں اضافہ کے پیش نظر صبر و تحمل سے کام لینے مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ آنکھیں بند کرکے اندھا دھند دباؤ ڈالنے سے مسئلہ حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقائق ثابت کرچکے ہیں ان اقدامات کا الٹ اثر مرتب ہوتا ہے اور علاقائی بدامنی کوہوا دیتے ہیں۔ واشنگٹن

اور تہران کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں سے تعلقات میں تیزی سے بگاڑ آیا ہے جب امریکہ نے ایران پر حساس خلیجی پانیوں میں بحری جہازوں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے جس کی تہران کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی ہے۔پیر کے روز ٹرمپ نے علاقائی تنازعہ کو مزید ہوا دی جب ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنائی اور اعلیٰ فوجی سربراہان کیخلاف پابندیاں عائد کردی گئی۔گینگ کا کہنا تھا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ فریقین صبر و تحمل سے کام لینگے اور کشیدگی میں مزید اضافے سے بچیں گے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…