دوران تحقیقات خود کو مارنے والا شخص خطرہ تھا، نیوزی لینڈ پولیس

4  اپریل‬‮  2019

ویلنگٹن(این این آئی)نیوزی لینڈ میں پولیس کے ساتھ ہونے والے بحث و مباحثے کے دوران بظاہر خود کو ہلاک کرنے والے شخص کو معاشرے کے لیے ایک نمایاں خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اس نے مساجد پر حملوں میں پچاس افراد کی شہادت کے عمل کی حمایت بھی کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی پولیس نے بتایا کہ چون سالہ آرٹمنی ڈوبووسکیو کا مساجد پر حملے کرنے والے کے ساتھ براہ راست

کوئی تعلق نہیں تھا۔پولیس کمانڈر جان پرائس کے مطابق ڈوبووسکیو کے حوالے سے پولیس اس وقت چوکنا ہوئی، جب اس نے پندرہ مارچ کے حملے کے بارے میں کچھ عجیب و غریب ای میلز کیں۔ ان کے بقول کچھ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے اس کے تین گھروں کی تلاشی لی اور وہاں سے ملنے والے ہتھیار اور انتہائی شدت پسند مواد قبضے میں لے لیا۔ اس کے بعد ستائیس مارچ کے دن مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے پولیس نے آرٹمنی ڈوبووسکیو کو ایک گاڑی میں سفر کرنے کے دوران روکا۔ اس کے بعد تین گھنٹوں پولیس کے ساتھ اس کی بات چیت جاری رہی۔ تاہم حکام کے بقول گاڑی تک پہنچنے سے قبل ہی اس نے خود کو چاقو سے زخمی کر لیا تھا۔ پولیس کو اس کی گاڑی سے ایک خنجر بھی ملا تھا۔مانڈر جان پرائس کے بقول چھاپوں کے دوران ملنے والے ہتھیاروں اور مشتبہ شخص کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے پولیس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ڈوبووسکیو کمیونٹی کے لیے خطرے کا باعث تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال وہ اس خطرے کی نوعیت کو بیان نہیں کر سکتے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…