اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

درفشاں انہیں نازیبا حالت میں دیکھنے کے خواہشمند افراد پر برہم

datetime 20  مئی‬‮  2024
درفشاں
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ”عشق مرشد” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو مداحوں کی جانب سے جہاں پذیرائی حاصل ہوئی وہیں کچھ افراد نے انہیں ناراض کردیا ہے۔درفشاں چند افراد سے نالاں نظر آئیں جس کا ذکر انہوں نے ایک وائرل کلپ میں کیا۔اداکارہ نے انٹرویو کے وائرل کلپ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں نے انہیں ایک ویڈیو بار بار بھیجی جس پر انہوں نے حیرانی ظاہر کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اْس ویڈیو کو میں نے ایک دن کھول کر دیکھا اور کہا کہ ‘مجھے امید ہے کہ میری بات کی ریکارڈنگ نہیں کی جارہی ہوگی’ جس پر انہیں بتایا گیا کہ بالکل ریکارڈنگ جاری ہے۔ویڈیو سے متعلق بات کو آگے بڑھاتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ مذکورہ ویڈیو میں عشق مرشد کو بہت بار سرچ کیا گیا ہے مگر جو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ تھا درِفشاں ہاٹ (نازیباں تصاویر)۔ادکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایسے مرد بھی موجود ہیں جو صرف ان خواتین کو مضبوط سمجھتے ہیں جو پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوتی ہیں اور ان کی وہ نازیبا تصاویر تلاش کرتے ہیں، وہیں عورتوں کی کامیابی اور ان کی دل سے عزت کرنے والے مرد بھی موجود ہیں۔خیال رہے ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں اداکارہ درفشاں سلیم کے ہمراہ اداکار بلاس عباس کی جاندار اداکاری کو بھی لوگوں نے سراہا۔وہیں سوشل میڈیا پر درفشاں اور بلال عباس کی خفیہ نکاح کی خبریں بھی زیر گردش ہیں جس کی تصدیق تاحال نہ ہوسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…