ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام اسکول 7 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

datetime 20  مئی‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون کے بجائے 25مئی سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کہا کہ موسم کی شدت کی وجہ سے 7 اضافی چھٹیاں ہوں گی، جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہاں سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی۔

ان اسکولوں میں حفاظتی اقدامات کو بہتر کرتے ہوئے امتحان لینے کی اجازت ہوگی۔یاد رہے کہ 17مئی کو محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14اگست تک ہوں گی جبکہ گرمی کی شدت بڑھنے پر اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے تھے۔صوبہ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 7 بجے سے دن ساڑھے 11 بجے تک کردیے گئے تھے، جبکہ جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…