بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چینی عوام نے ایک اچھا دوست کھو دیا ہے،چینی صدر کا ایرانی نائب صدر کے نام ابراہیم رائیسی کی وفات پر تعزیتی پیغام

datetime 20  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایران کے نائب صدر محمد مخبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی المناک موت پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ پیر کے روز چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے شی جن پھنگ نے نائب صدر محمد مخبر سے ، صدر رئیسی کے رشتہ داروں اور ایرانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے صدر رئیسی نے ایران کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور قومی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا اور چین ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم اور گہرا کرنے کے لئے بھی مثبت کوششیں کیں۔صدر شی نے کہا کہ ایرانی صدر کی المناک موت ایرانی عوام کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے اور چینی عوام نے ایک اچھا دوست کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام چین اور ایران کے درمیان روایتی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور ایران کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری نہ صرف مستحکم رہے گی بلکہ ترقی بھی کرتی رہے گی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…