ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت بدستورناساز

datetime 21  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این ائی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعودکی طبیعت ناساز ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق والد کی طبیعت ناساز ہونے پر ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے اپنا جاپان کا دورہ ملتوی کر دیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 20 تا 23 مئی جاپان کا دورہ کرنا تھا۔2022 میں بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا جاپان کا دورہ شارٹ نوٹس پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیز بخار کے باعث اسپتال میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ کیا گیا۔یاد رہے کہ 3 ہفتے قبل بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز جدہ میں کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں معمول کے طبی معائنے کے لیے داخل ہوئے تھے۔قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود مئی 2022 میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونو اسکوپی اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔اس سے پہلے 2020 میں ان کے پتے کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…