یورپی یونین کا امریکہ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،امریکی شہریوں پر یورپ میں بغیر ویزے کے داخلہ بند کرنے سمیت دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان

9  مارچ‬‮  2019

بیلجیم( آن لائن ) یورپی یونین نے امریکی شہریوں کے 2021 کے بعد یورپ میں بغیر ویزے کے داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔یورپی یونین کے مطابق امریکی شہریوں کو یورپ کا سفر کرنے کے لیے نئے سیکیورٹی نظام کے مطابق ویزے کی ضرورت ہوگی۔

یورپی یونین کے مطابق یہ نیا اقدام دہشتگردی اورغیر قانونی تارکین وطن سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس نئی پالیسی کے اعلان سے قبل امریکی شہری بغیر ویزے کے 90 دنوں تک یورپ میں قیام کرسکتے ہیں۔ویزے کی نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد امریکی شہریوں کو ویزے کے لیے پاسپورٹ، کریڈٹ یا ڈبیٹ کارڈ اور ای میل کی ضرورت ہوگی۔ اس ویزے کے حصول کے بعد امریکی شہریوں کو یورپ میں تین سال کے اندر جتنی بار وہ چاہیں داخلے کی اجازت ہوگی۔شنجین زون میں یورپ کے 26 ممالک شامل ہیں جن کی سرحدیں نہیں ہیں اور شہری ایک سے دوسرے ملک میں با آسانی سفر کرسکتے ہیں۔ اس میں اسپین، فرانس، جرمنی ،اٹلی اور پولینڈ جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔امریکہ کا یورپی یونین پارلیمنٹ اور یورپین کمیشن سے بلغاریہ، پولینڈ، سائیپرس، کروشیا اور رومانیہ کے معاملے پر پہلے ہی تنازع ہے کہ امریکی شہریوں کو ان پانچ ممالک میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی حوالے سے 2016 میں یورپی کمیشن نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھی ان پانچ ممالک کو وہی ویزے کی سہولت مہیا کرے جو یورپ کے دیگر ممالک کو حاصل ہے تب ہی امریکیوں کو بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت ملے گی۔جون 2018 میں یورپی پارلیمنٹ کے کمیشن نے امریکہ کے لیے اس شرط پر مبنی پالیسی کے حق میں منظوری دی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…