بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

9سالہ امریکی بچے نے اپنے شیرخوار بیمار بھائی کے لیے لیموں کا جوس فروخت کر کےدو گھنٹوں میں اتنی رقم جمع کر لی کہ بڑے بڑے فلاحی ادارے حیران رہ گئے،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیرولائنا(این این آئی)امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ایک نو سالہ بچّے نے اپنے بیمار بھائی کی مدد کے لیے لیموں کا جْوس فروخت کر کے صرف دو گھنٹے کے اندر 6 ہزار ڈالر کی رقم جمع کر لی۔یہ جواں عزم بچہ اینڈرو ایمرے اپنے چھوٹے شیرخوار بھائی ڈیلن کے علاج کی مد میں ہونے والے اخراجات کے سلسلے میں اپنے والدین کی مدد کرنے کا خواہش مند تھا۔ ڈیلن کریبی کے مرض میں مبتلا ہے جو اپنی نوعیت کا نادر اور ممکنہ

طور پر مہلک اعصابی مرض ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمرے نے گرین وْڈ میں پرانے ٹرکوں کی فروخت کرنے والے بروکرز کی مارکیٹ میں دو گھنٹے صرف کیے۔ اس دوران اس نے لیموں کا جْوس اور بعض قمیصیں فروخت کیں۔ ان قیمصوں پر ایمرے کے بیمار بھائی کے حوالے سے ٹیم ڈیلن کا لوگو موجود تھا۔ایمرے نے 5860 ڈالر کی رقم جمع کرلی جب کہ فنڈر می ویب سائٹ کے ذریعے پہلے ہی 1300 ڈالر جمع کیے جا چکے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…