سعودی ایئر لائن کے بیڑے میں جدید طیارے کا اضافہ ،ڈریم لائن 787۔9میں کیا کیا سہولیات ہیں ؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

25  مارچ‬‮  2018

جدہ (سی پی پی ) سعودی ایئر لائن (السعودیہ) کے بیڑے میں جدید ترین طیارے بوئنگ ڈریم لائن 787۔9 کا اضافہ ہو گیا۔ طیارہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایئر لائن 2020 ء تک مزید 113 جدید طیارے خریدے گی جس کے ساتھ ایئرلائن کے پاس 200 جدید طیاروں کا بیڑا مکمل ہو جائیگا۔ جدید طیارے میں 298 مسافروں کی گنجائش ہے جس میں فرسٹ کلاس کیلئے 24 اور اکنامی کلاس میں

274 نشستیں ہیں۔ جہاز میں عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وائی فائی کے علاوہ ہر سیٹ پر انتہائی جدید ٹی وی اسکرینز بھی فراہم کی گئی ہیں۔ طیارہ ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز کو انتہائی ہلکے مگر اعلی کوالٹی کے مواد سے تیار کیا گیا ہے تاکہ اسکی سرعت اور کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے۔ واضح رہے سعودی ایئر لائن انتظامیہ مسافر وں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔ ایئر لائن کی جانب سے 2016ء اور 2017 ء میں 61جدید طیارے خریدے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…