سعودی عوام کیلئے بجلی کا نیا نرخ نامہ تیار،نئے سال کے آغاز پر نافذ،قیمتوں کا تعین بھی کردیاگیا

13  دسمبر‬‮  2017

ریاض (سی پی پی ) سعودی بجلی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیا نرخنامہ تیار کرلیاگیا ہے جو کہ یکم جنوری 2018 سے نافذ ہوگا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے نرخنامے میں بجلی کے صارفین کی زمرہ بندی کی گئی ہے، مکانات، تجارتی مراکز،

دکانوں، کھیتی باڑی، فلاحی انجمنوں و اداروں، نجی صحت اداروں ، نجی اسکولوں ،کالجوں، فیکٹریوں، کارخانوں اور سرکاری اداروں کے لئے الگ الگ نرخ مقرر کئے گئے ہیں۔گھریلو صارفین پر 1 سے 6ہزار کلو واٹ بجلی استعمال کرنے پر فی کلو واٹ 18ہللہ اور 6ہزار سے زیادہ استعمال پر 30ہللہ وصول کئے جائیں گے۔ تجارتی استعمال پر ایک تا 6ہزار کلو واٹ پر 20ہللہ، 6ہزار سے زیادہ پر 30ہللہ ہونگے۔ کھیتی باڑی، فلاحی انجمنوں و اداروں اور ایسے تمام مراکز سے جو اس کے دائرے میں آتے ہیں ایک تا 6ہزار کلو واٹ پر 16ہللہ اور 6 ہزار سے زیادہ پر 20ہللہ وصول کئے جائیں گے۔نجی صحت اداروں ، اسکولوں ، معہد اور موسسہ جات سے فی کلو واٹ 21ہللہ لئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سرکاری اور صنعتی استعمال کے نرخنامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ صنعتی استعمال پر 18ہللہ فی کلو واٹ وصول کیا جائیگا جبکہ سرکاری اداروں سے 32ہللہ لئے جائیں گے۔بجلی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ چارٹ کے مطابق مہینے میں 1 ہزار کلو واٹ بجلی استعمال کرنے پر اب تک 50ریال بل وصول کیا جارہا تھا اب 180ریال لئے جائیں گے۔اسی طرح 2ہزار کلو واٹ استعمال پر100ریال کے بجائے 360،3ہزار کلو واٹ خرچ کرنے پر 200ریال کے بجائے 540ریال وصول کئے جائیں گے جبکہ 4ہزار خرچ کرنے پر300کے بجائے 720ریال، 5ہزار کلو واٹ پر 500کے بجائے 900، 6ہزار خرچ کرنے پر

700کے بجائے 1080 ریال، 7ہزار کلو واٹ استعمال پر ایک ہزار کے بجائے 1380، 8ہزار کلو واٹ استعمال پر 1300کے بجائے 1680ریال، 9ہزار کے استعمال پر 1600کے بجائے 1980 اور 10ہزار کلو واٹ استعمال کرنے پر 1900ریال کے بجائے 2280ریال کا بل آئیگا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…