’’بھارتی وزیر اعظم اس کام سے باز آجائیں ورنہ۔۔‘‘ چین کا پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب

1  ستمبر‬‮  2017

بیجنگ (این این آئی)چین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات کے اعادہ سے گریز کریں۔ برازیل، روس، چین ، بھارت اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ کے سربراہان کا

اجلاس3 تا 5 ستمبر چین کے شہر شیامن میں ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن ینگ نے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ سال بھارتی شہر گوا میں ہونے والے آٹھویں برکس سربراہ اجلاس میں بھی اس موضوع کو زیر بحث لانے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات عائد کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی 9 ویں اجلاس کے موقع پر اس طرزعمل کے اعادے سے گریز کریں کیونکہ ایسی صورت میں کانفرنس کی ناکامی کا اندیشہ ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے گذشتہ سال کے طرزعمل کے اعادے کی صورت میں چین اپنی قریبی اتحادی پاکستان کا دفاع کریگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس سال منعقد ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ اجلاس میں یہ موضوع غیرمتعلقہ ہوگااور تمام متعلقہ فریقوں کو اس اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے چین سے قریبی تعاون کرنا چاہئے۔ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں میں صف اول کے ممالک میں شامل ہے۔ اس نے اس مقصد کیلئے قربانیاں دی ہیں اورعالمی برادری کو پاکستان کی ان قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چین دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا کیونکہ یہ تمام فریقوں کے مفاد میں ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…