سعودی عرب :دو خواتین سمیت7پاکستانی عازمین کی طبی موت

  ہفتہ‬‮ 12 اگست‬‮ 2017  |  17:18

ریاض(آن لائن)دو خواتین سمیت7پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں حج کیلئے جانے والے عازمین میں سے2خواتین سمیت 7 پاکستانی زائرین انتقال کرگئے،انتقال کرنے والے افراد حج کی ادائیگی کی غرض سے ارض مقدس گئے تھے جہاں زندگی کی بڑی حقیقت موت نے انہیں حج کا فریضہ ادا کرنے سے قبل ہی ہمیشہ کیلئے سلا دیااور انکا حج ادا کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔انتقال کرنے والے عازمین کا تعلق پشاور،میانوالی،کراچی،گوجرانوالہ،اسلام آباد،سرگودھا اور ڈیرہ غازیخان سے تھا جبکہ ان کے نام شانی،عابد حسین خان،محمد حفیظ الرحمان،محمد تنظیم،فرید خان،زینت خاتون اور عطاء محمد ہیں۔واضح رہے کہ حج2017ء

کیلئے ملک بھر سے اب تک5ہزار297زائرین پہنچ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں