بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اشتہاری مجرم قرار دیدیا

31  جولائی  2017

ممبئی (این این آئی) معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مرکزی تفتیشی ایجنسیوں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور نیشنل انویسٹی گیشن (این آئی اے) نے ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کاعمل شروع کر دیا ہے۔ این آئی اے نے گزشتہ ہفتے ڈاکٹر نائیک کو مفرور قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔ بھارتی تفتیشی اداروں کا الزام ہے کہ ڈاکٹر نائیک نے اپنی تقاریر کے ذریعے مختلف فرقوں کے درمیان منافرت پھیلائی

اور نوجوانوں کو انتہاء پسند سرگرمیوں میں ملوث کیا۔ بنگلا دیش میں ایک دہشتگردانہ حملہ کے ملزم کے بارے میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ وہ ڈاکٹر نائیک کی تقاریر سے متاثر تھا۔ رواں سال اپریل میں ان کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ کیس درج کرنے کے ایک روز بعد حکومت نے ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن(آئی آر ایف) پر پابندی عائد کر دی۔ این آئی اے نے ان کے خلاف 18 نومبر 2016ء کو غیر قانونی اور ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کیس درج کیا تھا۔

 

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…