بھارت کے ساتھ جنگ سے خوفزدہ نہیں ‘ طویل المدتی محاذ آرائی کے لئے تیار ہیں ‘ چین 

18  جولائی  2017

نئی دہلی (آن لائن) سکم بارڈر پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر چینی ذرائع ابلاغ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ چین بھارت کے ساتھ جنگ سے خوفزدہ نہیں اور طویل المدتی محاذ آرائی کے لئے مکمل طور پر تیار ہے ۔ چین کے سر کا ری اخبار چائنہ گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں بھارت کو خبردار کیا گیا ہے کہ سکم کے متنازعہ علاقے میں جاری کشیدگی صرف وہاں تک محدود نہیں رہے گی یہ کشیدگی کمیونسٹ ریاست کے ساتھ پوری سرحد پر پھیل سکتی ہے۔

جو 3488 کلو میٹر پر محیط ہے ۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ چین کی جانب سے تبت کے علاقے میں لائیو فائر مشقیں بھی کی گئی ہیں جبکہ ان مشقوں کے دوران بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ چین بھارت کے ساتھ جنگ سے قطعی خوفزدہ نہیں اور وہ طویل المدتی محاذ آرائی کے لئے تیار ہے تاہم بھارت کی ناعاقبت اندیشی پوری سرحد پر نئے تنازعے کو جنم دے سکتی ہے ۔

 

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…