امریکی فوج نے ہلکا ترین ڈرون تیار کرلیا،ویڈیو جاری

9  جولائی  2017

اناپولس(آئی این پی) امریکی فوج نے دنیا کا ہلکا ترین ڈرون تیار کرلیا جو دیکھنے میں کسی تتلی کی طرح لگتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ میں موجود ریسرچ سینٹر میں امریکی فوج کے ماہرین نے ایک ایسا ڈرون تیار کیا، جس کا وزن محض 300 گرام یا اس سے بھی کم ہے، اس ڈرون کو دنیا کے کم وزن ترین ڈرون کا اعزاز حاصل ہے۔امریکی فوج کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرون ایک کاغذ کی

طرح دکھتا ہے، جو تیز ہوا یا خراب موسم میں کام نہیں کر سکے گا جبکہ دیکھنے میں کسی تتلی کی طرح نظر آنے والے ہلکے اور پتلے ترین اس ڈرون کو بھی دیگر ڈرونز کے ذریعے کمپیوٹر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔امریکی فوج اس ڈرون کو مختلف علاقوں میں تعینات اپنی افواج کی مدد کے لیے استعمال کرے گی۔اس ڈرون کو مختلف مقامات پر تعینات فوجیوں کو خطروں یا اس علاقے سے متعلق مزید معلومات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔تتلی کی ماند اس ڈرون کے اوپر 2 چھوٹے پر لگائے گئے ہیں، جو ہیلی کاپٹر کے پروں کی طرح کام کرتے ہیں۔اس ڈرون کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک چھوٹا کیمرہ بھی نصب ہے، جس کا رزلٹ نہایت ہی اچھا ہے، جو کسی بھی علاقے کی معلومات اور جاسوسی کے لیے اچھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔اس ڈرون کو امریکی فوج کے ریسرچر اسٹیوو نوگر نے تیار کیا، جنہوں نے اس سے پہلے بھی کئی ڈرون کی تیاری کا کام کیا۔تتلی نما اس ڈرون کو تیار تو کرلیا گیا ہے، تاہم اسے مزید بہتر بنانے اور اسے ہر طرح کی جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کے لیے اس پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…