ہر قیمت پر اپنی سرحدی عملداری کا دفاع کرینگے ، چین 

4  جولائی  2017

بیجنگ( آن لائن ) چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اپنی سرحدی عملداری کا دفاع کرے گا جب کہ ماہرین نے دونوں ممالک میں جنگ کا خطرہ ظاہر کردیا۔چینی وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ اپنی سرحدی عملداری کی حفاظت کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سے قبل بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے بڑھک مارتے ہوئے کہا تھا کہ یہ 2017 ہے 1962 نہیں جب

چین کے ہاتھوں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس بیان پر ردعمل میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع نے بالکل ٹھیک کہا کہ یہ 2017 ہے اور جس طرح بھارت 1962 کے مقابلے میں بہت مختلف ہے، اسی طرح چین بھی 65 سال پہلے کے مقابلے میں ا آج بہت زیادہ مختلف ہے۔ انہوں نے بھارت پر سرحدی حد بندی کے معاہدے کا احترام کرنے اور چینی علاقے سے فوج واپس بلانے پرزور دیا۔ادھر چینی ماہرین نے خبردار کیا کہ بھارت کے ساتھ جاری محاذ آآرائی بھرپور جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ سکم سیکٹر کے علاقے میں سرحدی حدود کے تنازع پر دونوں ممالک کے افواج آمنے سامنے آچکی ہیں، ایسے میں چینی ماہرین نے خبردار کیا کہ بیجنگ حکومت بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعات میں اپنی عمل داری کا ہر قیمت پر دفاع کرے چاہے اس کے لیے جنگ ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔چین کے سرکاری میڈیا اور تھنک ٹینکس کے مطابق اگر تنازع کو مناسب طور پر حل نہ کیا گیا تو جنگ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کو تین ہفتے سے زیادہ ہوچکے ہیں اور دونوں ممالک نے ہزاروں فوجی سرحد پر تعینات کردیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…