جنرل قمر باجوہ اور نئے بھارتی آرمی چیف میں کیا تعلق ہے؟بھارتی میڈیا کا حیرت انگیزدعویٰ

18  دسمبر‬‮  2016

نئی دہلی( آن لائن)بھارت میں ایک طرف جہاں بھارتی فوج میں ہونے والی بڑی تبدیلوں کے بعد موودی سرکار اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہے تو وہیں پر انڈین میڈیا نئے آرمی چیف بپن راوت اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ میں تقابل شروع کر دیا ہے اور دونوں ملکوں کے فوجی سربراہوں میں تجربہ، ٹریننگ اور کام کے حوالے سے پائی جانے والی مماثلت ڈھونڈی جارہی ہیں ۔

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ نے ایک خصوصی رپورٹ میں کہنا تھاکہ لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ میں کئی چیزیں مشترک ہیں ،دونوں فوجی سربراہوں کی تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر نہیں کی گئی ،اگر سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کا تقرر ہوتا تو پاکستان میں جنرل زبیر محمود حیات اور انڈیا میں جنرل پروین بخشی نئے فوجی سربراہ ہوتے ۔ لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت کی تقرری ان کے تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے ،جنرل راوت بہترین اور متوازن طریقے سے فوجی آپریشن کے ماہر سمجھے جاتے ہیں،لائن آف کنٹرول میں بھی کام کرنے کا ان کا وسیع تجربہ ہے جبکہ وہ شمال مشرقی علاقے میں بھی وہ کئی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔دوسری طرف پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کا انتخاب بھی سنیارٹی بنیاد پر نہیں ہوا بلکہ انہیں ان کے وسیع تجربے اور جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے کی وجہ سے نیا فوجی سربراہ تعینات کیا گیا ہے ۔

جنرل باجوہ بھی لائن آف کنٹرول پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور انہیں لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے مسائل اور معاملات کا بھی گہرا تجربہ حاصل ہے اسی لئے انہیں نئے فوجی سربراہ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں ،اگر سنیارٹی بنیاد ہوتی تو وہ پاکستانی فوج کے سربراہ نہ ہوتے ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ جنرل بپن راوت کے والد بھی فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل ایلیس راوت بھارتی فوج سے اعلیٰ عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے والد کرنل محمد اقبال بھی سابقہ فوجی تھے۔جنرل راوت اور جنرل باجوہ اکٹھے اقوام متحدہ کے امن مشن میں کانگو میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں ،کانگو میں جنرل بپن سنگھ راوت ڈویژن کمانڈر جبکہ جنرل قمر باجوہ برگیڈ کمانڈر تھے۔بھارت کے نئے فوجی سربراہ انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون سے ٹریننگ لے چکے ہیں جبکہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے تربیت یافتہ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…