سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ ۔۔ آرمی چیف مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ۔۔۔!

1  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ جموں کشمیر میں بارڈر سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ہیں ۔بھارتی آرمی چیف کو بارڈر پر پیدا ہونے والی موجودہ صورت حال پربریفنگ دی جائے گی اور ممکنہ طور پروہ لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ بھی کریں گے۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد آرمی چیف کا مقبوضہ جموں کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے ۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت کا اندازہ نہیں،ہم ایسا جواب دیں گے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،کوئی بھول میں نہ رہے، پاکستان کی خاطر جو بھی کرنا پڑاکریں گے،لائن آف کنٹرول پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا جانی نقصان ہوا لیکن معلوم نہیں کہ بھارت اپنا نقصان کیوں چھپا رہا ہے ۔وہ ہفتہ کو باغ سر کے مقام پر میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کرایا گیا،دورے کا مقصد ایل او سی پر بھارتی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو عیاں کرنا تھا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کو بھرپور منہ توڑ جواب دیا گیا۔ ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی جانب بہت سی ہلاکتیں ہوئی ہیں،کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا لیکن معلوم نہیں کہ بھارت اپنا نقصان کیوں چھپا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا پہلے بھی دفاع کیا ہے اور اب بھی کریں گے ہر جگہ پر بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھول میں نہ رہے۔ پاکستان کی خاطر جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ چھیڑنا چاہتا ہے مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایسا جواب دے گی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،جنگ مسلط گئی تو قوم اور فوج پہلے سے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت کا اندازہ نہیں۔بھارت کی طرف سے سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا ہے،صحافیوں کو ایل او سی کے دورے کامقصد بھارتی جھوٹ کو عیاں کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…