بھارت مین آسمان سے بارش کی طرح کیڑوں کی برسات کا عجیب واقعہ، لوگ خوف زدہ

  ہفتہ‬‮ 20 مئی‬‮‬‮ 2023  |  13:26

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک خوفناک اور حیران کن منظردیکھنے میں آیا ہے جہاں ہزاروں سفید کیڑے آسمان سے بارش کی طرح گرتے دکھائی دیے جس سے سڑک پر کیڑوں کی موٹی تہہ لگ گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیپال کی سرحد کے قریب واقع ریاست بہار میں بارش کی طرح آسمان سے سفید کیڑوں کی بارش شروع کی شکل میں سامنے آیا۔ یہ منظر لوگ یہ منظر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ رہے ہیں۔ لاکھوں ویوز حاصل کرنیوالی اس ویڈیو میں نامعلوم کیڑے سڑک کو بھرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ مقامی لوگ یہ سب کچھ دیکھ کر مبہوت رہ گئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا کیڑے گرنے کی وجہ کیا تھی یا وہ واقعی کیڑے تھے۔نباتات کے ماہرین نے انکشاف کیا کہ بہار میں پیش آنے والا واقعہ “چنار” کے درخت کی ایک قسم کے “پتے” ہوسکتے ہیں۔ یہ کیڑوں کی طرح ہوتے ہیں۔ اس لیے ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو لگا ہو کہ یہ کیڑے ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎