ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

دولاکھ ڈالر سالانہ کی نوکری چھوڑنے والی لڑکی 50لاکھ ڈالر کمانے لگی

datetime 21  مئی‬‮  2020 |

کنبرا(این این آئی) آسٹریلیا میں ایک لڑکی نے بینک کی پرکشش نوکری چھوڑ کر ایک ایسا انوکھا کاروبار کیا کہ اب کروڑوں روپے کما رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 24سالہ لڑکی کا نام مشعیل ہو ہے جو آسٹریلوی شہر میلبرن کی رہائشی ہے۔ وہ بینک میں اینالسٹ کی ملازمت کرتی تھی تاہم اس نے ایک سال قبل نوکری چھوڑ دی اور میک اپ سٹوریج کا کاروبار شروع کر دیا اور اس ایک سال میں اس انوکھے کاروبار سے 50لاکھ ڈالر کما لیے۔

اس کے برعکس بینک کی نوکری سے وہ 2لاکھ ڈالر سالانہ کما رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق مشعیل انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے لپ اسٹک، برش اور میک اپ کی دیگر اشیاء فروخت کرتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ’’کاروبار شروع کرنے کے چند ماہ بعد ہی میری آمدنی 7عدد میں داخل ہو گئی۔ گزشتہ ایک سال میں میرے کاروبار کی ماہانہ شرح نمو 25فیصد رہی۔ اب میں پر امید ہوں کہ اس سال کاروبار کی آمدنی 1کروڑ ڈالر تک جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…