کیا نیویارک پر خلائی مخلوق نے حملہ کر دیا؟

4  جنوری‬‮  2019

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) گذشتہ دنوں امریکی شہر کے باسیوں نے ایسا منظر دیکھا، جس نے پورے ملک میں سنسنی پھیلا دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات نیویارک کے باسی اس وقت دنگ رہ گئے، جب انھوں نے ایک دھماکے کی آواز سنی اور پھر آسمان کا رنگ بدل گیا۔

دنیا کے جدید ترین شہر نے یہ حیرت انگیز منظر دیکھا کہ آسمان پر دھواں پھیل گیا ہے اور اس میں فیروزی رنگ کی روشنی جھلملا رہی ہے۔ یہ پریشان کن منظر ان فلموں کی یاد دلاتا تھا، جن میں خلائی مخلوق کو امریکی شہر پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ شہریوں نے اپنی تشویش کا سوشل میڈیا پر اظہار کیا۔ کسی کا خیال تھا کہ یہ اڑن طشتری کی روشنیاں ہیں، جب کہ کچھ افراد نے فیس بک اور ٹویٹر پر اسے آسیبی قوتوں کی کارستانی قرار دیا۔ کچھ حلقوں کی جانب سے اسے مسیحا کے لوٹنے کا اشارہ بھی قرار دیا گیا۔ البتہ اس وقت ان تمام خبروں کا خاتمہ ہوگیا، جب نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا موقف سامنے آیا۔ نیوریاک پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عوام کو مطلع کیا کہ یہ نہ تو کوئی اڑن طشتری ہے، نہ ہی کوئی آسیبی مخلوق ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ یہ روشنی ایسٹوریا کے علاقے میں واقع کان ایڈیسن بجلی گھر میں جنریٹر کے دھماکے کا نتیجہ ہیں۔ اس اعلان کے بعد سراسیمگی ختم ہوئی اور عوام کی زندگی معمول کی سمت لوٹ آئی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…