نرسنگ ہوم میں ملازمت کرنے والی بلی

  بدھ‬‮ 29 مارچ‬‮ 2017  |  6:00
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلیاں بہت پیاری اور دنیا میں بے انتہاء پالنے والا جانور ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ امریکی ریاست اوہائیو کے ایک نرسنگ ہوم میں ایک بلی لوگوں کااستقبال کرتی ہے ۔یہ بلی اپنے سامنے ایک رجسٹر رکھے بیٹھتی ہے تاکہ یہاں آنے والے اس میں اپنا اندراج کرسکیں۔اوریو نامی یہ بلی دراصل ایک آوارہ بلی تھیجو گھومتی گھامتی کسی طرح اس نرسنگ ہوم تک آپہنچی۔ اس کے بعد اسے یہ جگہ اتنی پسند آئی کہ اس نے یہیں رہنے کا فیصلہ کرلیا۔کچھ عرصہ بعد وہ اس جگہ اور یہاں رہنے والے افراد سے اتنی مانوس ہوگئی کہ اب کبھی وہ استقبالیہ میز پر جا بیٹھتی ہے، تو کبھی یہاں رہائش پذیر بزرگ افراد کے پاس بیٹھ کر انہیں کھیلنے کا سامان فراہم کرتی ہے۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں