بھارت کے عجیب و غریب بھائی بہن کی ایسی حرکتیں کہ آپ بھی سن کر کانوں کو ہاتھ لگا لیں گے

12  جنوری‬‮  2019

چھتیس گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بہن بھائی روزانہ گھنے جنگلوں میں بندروں اور دیگر جانوروں کے ساتھ کھیلتے ہیں اور جنگلی جانور دونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے ۔چھتیس گڑھ کے رہائشی دونوں بچوں میں بہن اور بھائی شامل ہیں جو قریبی گاؤں میں رہتے ہیں

جہاں گھنے جنگل میں بندروں سمیت چیتے بھی پائے جاتے ہیں۔ دونوں بہن بھائی دن بھر جنگل کے درختوں پر اچھلتے کودتے رہتے ہیں اور روزانہ بندروں کے ساتھ کھیلتے ہیں جبکہ اس دوران انہیں جنگل کے جانوروں سے کوئی خوف بھی محسوس نہیں ہوتا۔بچوں کی ماں کے مطابق دونوں بچے پیدائش کے بعد نارمل تھے لیکن ٹھیک سے بولنا نہیں سیکھا، لڑکا بندروں کے ساتھ کبڈی اور چھپن چھپائی کھیلتا ہے۔ گاؤں کے لوگ اس کے چلنے کے انداز سے اسے گوریلا کہتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ اب تک کسی بھی جانور نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا ۔اس علاقے میں بھارت مخالف نکسل باغیوں کا راج ہے۔ بچوں کے باپ کو بھی انہی باغیوں نے مخبر سمجھ کر اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ اپنے بچوں کی تلاش میں جنگل میں گئے تھے اسی لیے ان کی ماں ہمیشہ فکر مند رہتی ہے کہ کہیں یہ بچے بھی باغیوں کے ہتھے نہ چڑھ جائیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ بچے ٹھیک نہیں ہوسکتے کیونکہ بچوں کا دماغ پوری طرح نہیں بن سکا اور اس کا اثر ان کے چہرے اور جسم پر واضح ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…