وہ 3امراض جن کی وجہ سے دنیا میں ہر سال 36لاکھ انسان مر جاتے ہیں  جن کیخلاف نہ کرونا جیسی مہم چلائی جاتی ہے اور نہ لاک ڈائون کیا جاتا ہے تحقیقاتی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کر دیئے گئے

12  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں ہر سال تین بیماریوں کے وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی بی ، یرقان اور ایڈز وہ امراض ہیں جو ایک سال میں 36لاکھ سے زائد افراد کی زندگیاں نگل جاتے ہیں ۔ کرونا وائرس نے دنیا کو اس وقت اپنے حصار میں لیا ہوا اور مسلسل تباہ کاریاں جاری ہیں ، وائرس سے متاثرہ افراد کی 18لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے

اوپر چلی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے رابطے آپس میں ختم ہو گئے لوگ گھروں میں بند ہو کر رہے گئے اور ہر طرف خوف کی لہر نظر آتی ہے جبکہ دیکھا جائے تو ٹی بی ، کالا یرقان اور ایڈز بھی وہ امراض ہیں جن کی وجہ سے سالانہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کے چراغ بجھ جاتے ہیں ۔نزلہ زکام اور ٹی کا پھیلا ئو بھی کرونا وائرس جیسا ہی ہے جبکہ مریض کے کھانسنے ، چھینکنے اور اس کی استعمال کردہ چیزوں دور ڈاکٹرز دور رہنے اور علیحدہ رکھنے کا کہتے ہیں ۔ کیونکہ اس کے چرثومے بھی صحت مند افراد میں اسی طرح منتقل ہوتے ہیں جیسے کرونا وائرس کے ۔ اب ہرسال36لاکھ سے زائد زگیاں نگلنے والے تین امراض ٹی بی‘یرقان اور ایڈز کے اعداد وشمار کا جائزہ لیتے ہیں امریکی ادارے یوایس ایڈ کی رپورٹ کے مطابق جون 2019میں ایچ آئی وی(ایڈز) کے مریضوں کی تعداد24.5ملین تھی جبکہ 2018میں یہ مرض 7لاکھ70ہزار انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار گیا 2010میں ایچ آئی وی سے مرنے والوں کی تعداد8لاکھ60ہزار تھی۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)کی سال2019کی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ٹی بی سے ایک سال کے دوران دنیا بھر میں15لاکھ اموات ہوئیں اور ایک کروڑ سے زائدمریض سامنے آئے جبکہ 4لاکھ 84ہزارمریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ مرض لاحق ہوا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہپاٹائٹس، دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی آٹھویں سب سے بڑی وجہ ہے اس بیماری کے باعث سالانہ تقریبا14لاکھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ہپا ٹائٹس کا مرض بنیادی طور پر سوزش جگر کہلاتا ہے جس کی پانچ اقسام ہیں یعنی اے، بی، سی ، ڈی اور ای ہیں‘ ہیپاٹائٹس بی اور سی کو ’خاموش قاتل‘ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ ان بیماریوں کا مریض کو عموماً اس وقت ہی علم ہوتا ہے جب یا تو وہ ان کے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں جب ٹیسٹ رپورٹ سامنے آتی ہے تو اس وقت مریض کا جگر مکمل طور پر یا پھر 99فیصد تک تباہ ہو چکا ہوتا ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…